عبدالولی خان یونیورسٹی کا کمرہ نمبر 73

پہلا بیانیہ
یہ یونیورسٹی کا کمرہ نمبر 73 ہے. کمرے کی دیواروں پر بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی سمیت دیگر سیاستدانو ں کی تصاویر بھی چسپاں ہیں ۔.کمرے کی دیواریں مختلف تحریروں کے ذریعے یہاں رہائش پزیر طالب علم کی کہانی بیان کر رہی ہیں ایک طرف لکھا ہے. ”اللہ سب سے بڑا اور نبی پاک ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں”.

ایک طرف دی گیم آف تھرونز کے بارے میں لکھا ہے کہ اس میں جیتنا ہے یا ہارنا ہے . اس میں تیسرا راستہ کوئی نہیں. ادھر اس کے گھر کا کمرہ کتابوں اور ایوارڈز سے بھرا ہوا ہے. یہ مشال خان کا کا کمرہ ہے جس کو مشتعل طلبا نے کمرے سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا.

دوسرا بیانیہ
عبدالولی_خان_یونیورسٹی کے ھا سٹلز کا آپریشن کلین اپ.
پولیس نے ھاسٹل کے کمروں سے اسلحہ، منشیات, نشہ آور ادویات، اور نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کے آلات بھی برآمد کر لئے.

برآمد ھونے والی اشیاء کی تفصیل :
پستول 30 بور04 عدد، 10عدد میگزین، 59عدد کارتوس، 02 عدد کلاشنکوف کارتوس، 03 عدد لوہے کا آلہ ضرر(پنجہ)، 01 عدد چاقو، 200 گرام چرس، نشہ کے آلات (شیشہ) 04 عدد، شیشہ فلیور05 عدد، آلا ت نشہ برائے (آئس) 02 عدد ،الکوحل کی خالی بوتل اوردیگر اشیاء بھی برآمد کئے گئے۔

کمروں میں کون رہتا ہے شاید اس کا ریکارڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس نہیں.
ھاسٹلز کو کلئیر کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے