مانچسٹر حملہ:برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی مشکوک

مانچسٹر میں حملے کے بعد سے برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی کو مشکوک نظروں سے دیکھا جارہا ہے تاہم دونوں گروپس کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق حالیہ کچھ برسوں میں یورپ بھر میں اسلام اور یہودیت مخالف جذبات اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مسلم مخالف واقعات کو مانیٹر کرنے والی تنظیم ’’ٹیل ماما‘‘ کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2016 کے دوران مسلمانوں کے خلاف واقعات میں326 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں برطانیہ میں 1309 یہودی مخالف واقعات پیش آئے ۔

اس کا مطلب ہے کہ ان واقعات میں 2015 کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوگیا۔

مانچسٹر حملے کے بعد مسلمانوں اور یہود ی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ قابل نفرت اور خوفناک ہے۔

واضح رہے حملے کے وقت مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں نے پریشان متاثرین کو ان کے گھر مفت چھوڑنے کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کیں تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے