شریف خاندان نے جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا دیے

اسلام آباد: شریف خاندان نے وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی گئی 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے کچھ اراکین پر اعتراضات اٹھادیئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ انھوں نے جے آئی ٹی کے کچھ افسران کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ تحقیقات پر مبینہ طور پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے یہ بات گذشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتائی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے جے آئی ٹی کے حوالے سے اپنے خدشات سپریم کورٹ تک پہنچا دیئے ہیں۔

اس سے قبل انھوں نے زور دیا تھا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین نواز اور حسن نواز غیر رہائشی پاکستانی ہیں اور وہ مستحق ہیں کہ ان سے دیگر تارکین وطن کی طرح کا سلوک کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے