مسلم و ہندو خواتین نے ایک دوسرے کے شوہر کی جان بچالی

بھارت میں ایک مسلم خاتون نےہندو اور ہندو خاتون نے مسلم مرد کو اپنا اپنا گردہ دے کر ایک دوسرے کے شوہروں کی جانیں بچا لیں ۔

بھارتی ریاست یوپی کے علاقے گریٹر نوئیڈا کے اکرام اور باغ پت کے رہائشی راہول ورشت کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے۔

گردوں کی پیوندکاری کے لیے ان دونوں کی بیویوں نے اپنے شوہروں کو اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہا مگر رضیہ اور اکرام کا بلڈ گروپ الگ تھا، اسی طرح پوترا اور راہول کا خون بھی میچ نہیں کرپایا جس کےبعد دونوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔

دونوں خواتین نے ایک دوسرے کے شوہروں کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔

ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ دونوں کے گردے میچ کررہے ہیں، جس پر ان چاروں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

پانچ گھنٹوں پر محیط کامیاب آپریشن کے بعد رضیہ کا گردہ راہول اور پوترا کا گردہ اکرام کو لگا دیا گیا۔

چاروں کو مکمل صحت یاب قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے