ٹیکس فراڈ پر سزا کے خلاف میسی کی اپیل مسترد

اسپین کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی ٹیکس فراڈ کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے 21ماہ جیل اور 2.25ملین ڈالر جرمانے کی سزا کی تصدیق کردی ہے۔

لیونل میسی اور ان کے والد پر الزام ہے کہ انہوں نے بیلز، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یوراگوئے میں موجود کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے 2007 سے 2009 تک میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی 4.16ملین یوروز کی کمائی کا ٹیکس بچایا اور اسی جرم میں 2016 میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

دونوں کو عدالت نے 21 ماہ جیل کی سزا سنائی تھی لیکن ان کی یہ سزا ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ اسپین کے قانون کے مطابق کسی بھی غیرتشدد پسند جرم میں دی گئی دو سال سے کم سزا کو ختم کردیا جاتا ہے۔

میسی اور ان کے والد نے اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جہاں بدھ کو عدالت نے ان کی سزا ختم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میسی کے والد کی سزا میں کمی کرتے ہوئے 15 ماہ کی سزا سنائی لیکن میسی کی سزا کی مدت برقرار رکھی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے