وزیرداخلہ کی سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا کے لیے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں، ایس او پی بنانے کا مقصد سوشل میڈیا پر توہین اور ہتک آمیز مواد کی روک تھام ہے ۔

وزیر داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کوسوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے قوانین کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چوہدری نثار نے رجسٹرڈ عالمی این جی اوز کے لیے وزارت داخلہ میں ونگ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے