اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن ، شہری خوش

طاہر عمر

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

  c3

اسلام آباد میں ادارہ ترقیات دارالحکومت (سی ڈی اے )کی جانب سے جمعے کی صبح تجاوزات کے خلاف آپریشن کی گئی ۔

یہ کاروائی ایف ایٹ ٹو میں واقع مدینہ مارکیٹ میں کی گئی۔

دکانداروں نے فٹ پاتھ اور سڑکیں قبضہ کر رکھی تھیں ۔

c2

دکانداروں نے اپنی دکان کے سامنے فٹ پاتھ بھی کرائے پر چڑھا رکھے تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آنے والے شہری انتہائی پریشان تھے ۔

کئی دکانداروں نے خالی پلاٹس پر قبضہ کیا ہوا تھا جسے ابھی تک نہیں چھڑایا جا سکا ۔

سی ڈی اے کے اہلکار مقبوضہ جگہوں پر پڑا ہوا سامان ٹرکوں میں ڈال کر لے گئے ۔

c4

شہریوں نے سی ڈی ای کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکاندار قبضہ مافیا بن چکے تھے اور انہیں کنٹرول کرنا ناممکن ہو گیا تھا ۔

c1

شہری کہتے ہیں کہ چئیرمین  سی ڈی اے کو چاہیے کو وہ ایک ہاٹ لائن قائم کریں جہاں شہری اپنے مسائل بتا سکیں ۔

ایف ایٹ ٹو کی مدینہ مارکیٹ میں دکانداروں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاٗ فروخت نہیں کر تے اور جب بھی یہاں نرخ نامے کا بورڈ آویزاں کیا گیا ،دکانداروں نے اسے توڑ دیا ۔

یہ مارکیٹ پورے اسلام آباد میں سب سے مہنگی مارکیٹ تصور کی جاتی ہے ۔

کئی دکاندار یہاں بجلی اور گیس چوری میں بھی ملوث ہیں جس کے خلاف بھی آپریشن کی ضروت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے