پاک افغان 2 دوستانہ ٹی 20 میچ ہوں گے

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز جلد ہوگی۔

لاہور میں پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے درمیان باضابطہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ ٹی 20میچ ایک افغانستان اور ایک پاکستان میں کھیلا جائےگا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، دونوں بورڈز کے درمیان میٹنگ بہت اچھی رہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے افغانستا ن آئے گی، جبکہ دوسرے میچ کے لیے افغان ٹیم پاکستان پہنچے گی ۔

پی سی بی کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عاطف مشعل افغان صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھ ہیں، دونو ں ممالک کے درمیان نا صرف کرکٹ اچھی ہوگی بلکہ تعلقات بھی بہتر ہوں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے