پیدا ہوتے ہی اپنے پیروں پر چلنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ ایسے دلچسپ اور حیران کن واقعات دیکھتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل نظر آتا ہے اور ایسی ہی ایک نئی حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں ایک بچہ پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیروں پر چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

https://youtu.be/sYC4CwWweWg

41 سیکنڈز دورانیے مشتمل پر اس ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 68 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جبکہ اسے 1.5 ملین مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ جس کی پیدائش کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، نرس کی مدد سے اپنے پیروں پر چل رہا ہے۔

یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور کب بنائی گئی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی حیران ہورہے ہیں۔

صارفین نے اس ویڈیو میں موجود بچے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کافی بہادر ہے اور اپنی زندگی میں بہت آگے جائے گا’۔

ایک طرف جہاں پیدائش کے بعد بچے اپنی آنکھیں کھولنے میں کچھ وقت لیتے ہیں، وہیں اس بچے نے اپنے ننھے قدموں سے چل کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

نیویارک کی ایک میڈیکل یونیورسٹی نے بچے کے چلنے کی اس عادت کو Stepping reflex کا نام دیا، ان کے مطابق ایسے بچے کا اپنے پیروں پر چلنا کوئی معجزہ نہیں، کیوں کہ چند بچوں میں پیدا ہونے کے 2 ماہ بعد تک اس طرح چلنے کی عادت برقرار رہتی ہے جو انہیں بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے