ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنیوالےعبدالجباربھٹی وطن واپس پہنچ گئے

ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنیوالےکرنل(ر)عبدالجباربھٹی وطن واپس پہنچ گئے ،وہ ایک ہفتہ کھٹمنڈو کے اسپتال میں زیر علاج رہے۔

وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالجباربھٹی نے کہاپاکستان کی سرزمین پر پہنچ کر فخرمحسوس کررہا ہوں،انہوں نے گلہ کیا کہ اپنی ہمت پر ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی، روایتی طور پرحکومت ایڈونچرسپورٹ میں کسی کی مدد نہیں کرتی۔

عبدالجباربھٹی نےکہا ایک ہفتہ کٹھمنڈو اسپتال میں زیرعلاج رہا،اس دوران وہ لوگ امداد کے لیے آئے جن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

مجھے خوشی ہے کہ میں نے عالمی رکارڈبناتے ہو ئے رات ماؤنٹ ایورسٹ پرگزاری،حکومت کی جانب سے ایڈونچر سپورٹ ملنی چاہئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے