پیرمحمد نقیب الرحمان عید گاہ شریف نے معافی مانگ لی

سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسان الحسیب الرحمان کے والد نے ان کی غلطی پر معاف مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسان الحسیب الرحمان اور ان کے ساتھیوں پر تھانہ منڈی کالوکی ضلع حافظ آبادمیں مقدمہ نمبر136درج کیا گیا۔

مقدمے میں انسداددہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج سردار طارق مسعود اور ان کی فیملی لاہور سے اسلا م آباد آرہی تھی کہ موٹر وے پر کسی بات پر تنازعہ ہو ا اور پیر حسان کی گاڑی میں سوار افراد نے سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی پر حملے کی کوشش کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور ان کی فیملی کو ہراساں کیا گیا جسٹس طارق کی جانب سےموٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی جس پر موٹر وے پولیس نے ناکہ بندی کر کے پیر حسان اور ان کے ساتھیوں کی گاڑیاں روک لیں۔ تفتیشی افسر محمداسلم کے مطابق سجادہ نشین کو ان کے چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ جن کو گوجرانوالاانسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے بیس دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

تاہم پیر نقیب الرحمان عید گاہ شریف نے اس پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اس معزز جج جسٹس سردار طارق مسعود اور ان کی فیملی سے اس عمل پر شرمندہ ہیں اور معافی کے خواستگار ہیں ۔

انہوں نے بطور ہرجانہ پانچ پانچ لاکھ روپے ایدھی ریلیف سنٹر اور فیض اللسلام یتیم خانہ راولپنڈی میں جمع کرائے ۔ یاد رہے کہ پیر حسان الحسیب گزشتہ سال اپنی شاہانہ طرز کی شادی کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے