سینئر صحافی اعزاز سید کو اغوا کرنے کی کوشش

تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے سے سینئر صحافی اعزاز سید کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، 2گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی ، مقدمہ اندراج کے لئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ۔
جمعہ کو رات گئے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں سینئر صحافی اعزاز سید کو 2گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم اعزاز سید نے کسی طرح بھاگ کر جان بچا لی اور تھانے میں جا کر پناہ لی ، اعزاز سید نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے تھانہ شہزاد ٹائون پولیس
کو درخواست دے دی ہے ۔ پولیس کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے