راولپنڈی: ‘رمضان کا احترام’ نہ کرنے پر 4 افراد گرفتار

راولپنڈی کے علاقے پیرو دہائی میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اس آرڈیننس کے تحت ماہ رمضان کے دوران روزے کے اوقات میں لوگوں کے عوامی مقامات پر کھانے پینے اور سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔

اس بل کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی روزے کے اوقات میں کھانا فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔

پولیس کے مطابق انہوں نے گشت کے دوران راولپنڈی کے علاقے پیرو دہائی میں المدینہ برنی شاپ نامی دکان کو کھانا فروخت کرتے دیکھا۔

پولیس کے مطابق دکاندار 4 افراد کو کھانا فروخت کررہا تھا جن کے خلاف احترام رمضان آرڈیننس کی دفعہ 4 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ اس آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 3 ماہ قید اور 500 روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے