انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن کابحری فوجی گشت کا اعلان

انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن نے جزیرہ منڈانائو میں جہاد یوں کے خطرات کے سدباب کے لئے بحری فوج کے گشت کا اعلان کردیا ہے۔

ملائیشیا کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز سنگاپور میں جاری ایک سکیورٹی کانفرنس میں بتایا کہ تینوں ممالک نے بحری فوج کے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ علاقے میں جہادیوں کے خطرات کا سدباب کیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کی بحری افواج 19 جون سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کر دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی گشت کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا، تاہم اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل فلپائن کے جنوبی علاقے مراوی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا تھا اور ملکی فوج اب بھی ان سے نبرد آزما ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے