نجم سیٹھی جیو نیوز سے مستعفی ہوگئے

جیو نیوز کے سینئر اینکر نجم سیٹھی نے جیو نیوز سے استعفیٰ دے دیا . جیو انتظامیہ نے نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چئیرمین شپ یا پروگرام میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں . جیو انتظامیہ کا موقف تھا کہ ان کے دوروں کی وجہ سے پروگرام متاثر ہوتا ہے .

جیو انتظامیہ انتخابات سے پہلے اپنے پروگرامز کیلئے نجم سیٹھی سے زیادہ وقت دینے کا مطالبہ کر رہی تھی . نجم سیٹھی نے اس وجہ سے استعفیٰ دے دیا .

ان کی اہلیہ کو بھی ایک مہینہ پہلے جیو کے پروگرام خبرناک میں بطور اینکر رکھا گیا تھا تاہم ان کی وجہ سے پروگرام کی ریٹنگ گر گئی . جیو نیوز کی انتظامیہ نے پروگرام واپس لیکر عائشہ جہانزیب کو دوبارہ پروگرام کا میزبان بنا دیا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے