حکومت نے عدلیہ کوکھل کرگالیاں دلوائیں،خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کوکھل کرگالیاں دلوائیں، حکومت کی جانب سےعدلیہ کوگالیاں دلوانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے پہلےدن ہی کہہ دیا تھایہ استعفیٰ نہیں ہے، نہال ہاشمی کےپیچھےحکومت ہے۔

قائد حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت گرم ماحول کوٹھنڈا کرنےکیلئے ڈراما کیا گیا، ان سے استعفیٰ لیا گیا اوراب نہال ہاشمی نےحکومت کےہی کہنے پراستعفیٰ واپس لینےکا کہا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن بھی نہال ہاشمی کے استعفیٰ واپس لینے کے معاملے پرکہہ چکے ہیں کہ ثابت ہوگیا ہے کہ نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف ہیں، ان کے اور ن لیگ کے بغیر نہال ہاشمی ایسا کر ہی نہیں سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے