ساجد حسین
لاہور
۔ ۔ ۔
مختلف جماعتوں نے اور تنظیمات نے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یوم القدس منایاگیا۔
ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل ، مجلس وحدت مسلمین ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، جماعت اہل حرم پاکستان ،تحریک منہاج القرآن ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،جعفریہ یوتھ الائینس ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت مختلف جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا ۔
ریلیوں سے علامہ عارف واحدی ،علامہ راجا ناصر عباس ، علامہ امین شہیدی ، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، علامہ ناصر شیرازی ، ڈاکٹر رحیق عباسی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدو جہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہم اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے والے نام نہاد جہادی قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف جہاد کریں پوری مسلم امہ ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ مسلمان ممالک میں جہاد کے نام پر دہشت گردی کا بازار گرم کرنے والے گروہ جہاد کے نام پر اسرائیل اور امریکہ کے ہی درپردہ مدد کر رہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنا عین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اور قبلہ اول پر یہودیوں کاے قبضے کے خلاف بولتے تک نہیں ۔