چیئرمین سینیٹ نے نہال ہاشمی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کا استعفی قبول نہیں کیا ہے،نہال ہاشمی نے خود پیش ہو کر رضا کارانہ استعفیٰ دینے کی تردید کر دی تھی۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے رولنگ دے دی ہے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے سیکریٹری سینیٹ کے دفتر میں آکراستعفیٰ پیش کیا اور مجھے یکم جون کو آرڈر جاری کرنے کی فائل دی گئی ۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری سینیٹ نےبتایا کہ سینیٹر نےاستعفیٰ دیگرافراد کےہمراہ جمع کرایا اور میں نے نہال ہاشمی کو 5 جون کو اپنے چیمبرمیں یہ دیکھنے کیلئے طلب کیا کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور دستخط اصل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ سینیٹر نہال ہاشمی 6 جون کو دفتر آئے اور آکر استعفیٰ واپس لینے کی درخواست دی۔

واضح رہے کہ چند روزقبل سوشل میڈیا پرسینیٹر نہال ہاشمی کے ایک تقریب سے خطاب کی متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس کے مسلم لیگ ن نے کی پارٹی رکنیت معطل اور سینیٹر شپ سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے