امریکہ اور برطانیہ نے پاکستانی ووٹرز کا ڈیٹا چوری کیا. وکی لیکس کا انکشاف

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرہ کے ڈیٹا بیس سے پاکستان کے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی 2009 کی ایک کیبل کا حوالہ دیا ہے ۔

وکی لیکس کے ایک ٹویٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کی سراغ رساں ایجنسی M16 نے ’’ انٹرنیشنل آئیڈنٹٹی سروس‘‘ کے نام سے قائم ایک کمپنی کے ذریعے یہ ڈیٹا چوری کیا گیا۔ اس کمپنی کو نادرہ کے لئے کنسلٹنٹ کے طور پر لیا گیا تھا۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کمپنی کو نادرہ کے ڈیٹا کی کس حد تک رسائی دی گئی ۔

ٹویٹ میں ایک وکی لیکس کے بانی جولین آسان کا عمران خان سے 2013 میں لئے گئے ایک انٹرویو کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔ جس میں جولین آسانج نے امریکی سفارت خانے کی کیبل نمبر 09Islamabad1642 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ رحمان ملک نے سفارت خانے کو نادرہ کا ڈیٹا شئیر کرنے کی پیشکش کی۔ جولیس آسانج نے سوال کیا کہ کیا آپ کے خیال میں یہ ’’ملکی خزانے‘‘ کی چوری نہیں ہے ؟

رحمان ملک نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے