داعش نے کوئٹہ سے اغوا ہونے والے چائینز باشندے قتل کر دیے

داعش نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 24 مئی کو جناح ٹاوٗن کوئٹہ سے اغوا کئے گئے چائینیز جوڑے کو قتل کر دیا یے یہ دعوی عسکریت پسندوں کی نیوز ایجنسی عماق کی طرف سے کیا گیا ہے ۔

گزشتہ مہینے نامعلوم مسلح افراد نے اس جوڑے کو کوئٹہ سے اغوا کیا تھا۔ یہ دونوں باشندے بلوچستان میں لسانیات کے اساتذہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔ تاہم بلوچستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ابھی تک خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کئی مرتبہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے امکان کو رد کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے