دل عشق، جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل

f1

رپورٹ :کوکب جہاں

کوکب جہاں

کراچی

۔ ۔ ۔

 

معروف ڈرامہ پروڈیوسر بابر جاوید کی نئی ڈرامہ سیریل دل عشق جلد ہی ناظرین کے لئے جیو ٹی وی پر پیش کر دی جائے گی۔

اس ڈرامے کے ایک پرومو نے پہلے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ڈرامے کے مرکزی کردار اعجازاسلم، عائشہ خان اور نیلم منیر ہیں۔

f2

ڈرامے کی کہانی محبت کے ایک مثلث کی ہے۔ بختاور (نیلم منیر) ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہے جس کی جھوٹی کردار کشی کو کا داغ دھونے کے لئے ایک امیر، اور تحکمانہ مزاج کا مرد منصور (اعجاز اسلم) اس سے شادی کرلیتاہے۔

f3

بختاور کی ذلت کا داغ دھونے کےلئے اپنی دیرینہ محبت دل مہر (عائشہ خان) کی بھی قربانی دے دیتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان کے فیصلوں نے تینوں کی زندگی کو متاثر کیا۔

f4

ڈارمے کے ہدایتکار علی رضا اسامہ ہٰیں جو پچھلے برس بشرمومن جیسے ڈارمہ سیریل کی ہدایات دے کر کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

f5

اس دل سوز ڈارمے کا اوایس ٹی (آفیشل سانگ ٹریک) پاکستان آئیڈل فیم زمد خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جن کو ٹی وی پر متعارف کرانے کا سہرا بھی بابر جاوید کے سر ہے۔

 فلمسازوں کا کہنا ہے کی بہترین کاسٹ، مناظر، پروڈکشن، ہدایتکاری اور موسیقی اس ڈرامے کو نئے آنے والوں ڈراموں نمایاں مقام دلائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے