بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا ، پاک فوج ہر محاذ پر درپیش خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، وطن کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورہ پر جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا ، آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس موقع پرانھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

پاک فوج وطن کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے، پاک فوج ہرمحاذ پردرپیش خطرات کوشکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھیں گے،بھارتی جارحیت کےخلاف کشمیریوں کی جرات کوسلام پیش کرتےہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےافسران کےمورال اورمشن کی تکمیل کےلیےفوج کےعزم کوسراہا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے