سپریم کورٹ حسین نواز کی درخواست پر سماعت کل کرے گا

پاناما تحقیقات کی نگرانی کے لیے قائم سپریم کورٹ کا خصوصی عملدر آمد بنچ تصویر لیک کے معاملے پر حسین نوا زکی درخواست پرسماعت کل کرے گا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا نے بھی درپیش چیلنجز کے حوالے سے درخواست دے رکھی ہے ۔

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اسلا م آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے معمول کے 6 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی جانب سے درپیش چیلنجزکی درخواست بھی کل ہی سنی جائے گی۔

جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے چھ بنچز کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ عدالتی روسٹرکے مطابق بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تشکیل دیا گیاہے، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب بنچ اول کا حصہ ہونگے۔

بنچ دوم میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسی شامل ہونگے۔

بنچ تین میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن ہونگے۔

بنچ چار میں جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس مشیر عالم جبکہ بنچ پانچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہونگے۔

بنچ نمبر 6 جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے