امجد صابری کی پہلی برسی، حملے کی جگہ چراغ روشن

معروف قوال امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں حملے کی جگہ شمعیں اور چراغ روشن کئے گئے۔

شہید قوال امجد صابری کی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اوراہل علاقہ کی طرف سے لیاقت آباد میں امجد صابری کی شہادت کے مقام پر شمعیں اور چراغ روشن کئے گئے۔

تقریب میں امجدصابری کے بھائی فرید صابری ،بیٹے اور اہل خانہ، پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسمٰعیل، حلیم عادل شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

امجد صابری کے بھائی فرید صابری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امجد صابری کے اصل قاتل ابھی تک نہیں پکڑے گئے، قاتلوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے