ایرانی ایئر لائن امریکی کمپنی سے 30 طیارے خریدے گی

تہران: ایران کی نجی ایئر لائن آسمان ایئر نے امریکا کی بوئنگ کمپنی سے 30 نئے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر آسمان ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین اعلامی اور بوئنگ کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر جیمز مارفن نے تہران میں دستخط کیے۔

آسمان ایئر اور بوئنگ کے درمیان طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی لاگت 3 ارب ڈالر بتائی گئی ہے جس میں سے پانچ فی صد رقم نقد اور باقی کو فائنانس کی شکل میں ادا کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت ہوائی جہازوں کی سپلائی 2022ء سے شروع ہو جائے گی۔

آسمان ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین اعلامی نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاہدہ 18 مارچ کو دونوں کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت آسمان ایئر، پہلے مرحلے میں 30، سیون تھری سیون طیارے حاصل کرے گی جبکہ 30 دیگر طیاروں کی خریداری بھی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔

رواں سال جنوری میں عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران نے طیارے بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس سے پہلا مسافر طیارہ حاصل کیا تھا۔

ایران نے 2015 میں جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد ایئربس کو 189 نشستوں پر مشتمل 100 نئے اے 321 طیاروں کا آرڈر دیا تھا جنہیں وہ اپنی قومی فضائی کمپنی ایران ایئر میں استعمال کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے