مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا.

پاکستان مسلم لیگ ن نے عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے خلاف متنازع تقریر کرنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کی ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

نہال ہاشمی نے چند دن پہلے تحققیقاتی اداروں اور عدلیہ کے حوالے سے ایک متنازعہ تقریر کی تھی . جس کے بعد انہوں نے سینٹ سے استعفی دے دیا تھا . لیکن بعد ازاں واپس لے لیا.

متنازع تقریر کے بعد ن لیگ کے سینیئر پارلیمانی لیڈر راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تحقیقات کرنے والی ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی نے سفارشات نوازشریف کو بجھوائی تھیں۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن، پالیسی اور پارٹی پوزیشن کی خلاف ورزی کی اس لیے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے