عید کے کپڑے دلانے کی استطاعت نہ رکھنے پر ماں کی بچوں سمیت خودکشی

اٹک کے علاقے حضرو میں غربت سےتنگ ماں نے بچوں کی جانب سے عید کے کپڑوں کا تقاضہ کرنے پر تین بچوں سمیت 30 فٹ گہرے کنویں پر چھلانگ لگادی جس کے نتیجےمیں دو بچےجاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے خاتون کو بچوں سمیت کنویں پر چھلانگ لگاتا دیکھ کر شور شرابا شروع کر دیا اور ریسکیو حکام کو طلب کر لیا۔

ریسکیو حکام کے پہنچنے تک چار سالہ مزمل اور ڈیڑھ سال کی مقدس جاں بحق ہوچکی تھیں تاہم ماں اور ایک بچے کو بچا لیا گیا جبکہ دونوں ماں اور بیٹے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاوند محنت مزدوری کرتے ہیں اور دونوں میاں بیوی کے مابین بچوں کو عید کے کپڑوں خریدنے پر جھگڑا ہوتا تھا۔

تھانہ حضرو کے ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی فہیم خان نے بتایا کہ حضرو کے ساتھ ہی ایک علاقہ لودھی ہے جس میں یہ خاتون اپنے بچوں اور خاوند کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔

خاتون نے جمعہ کو اپنے تینوں بچوں کو لیا اور گھر کے پاس ہی 30 فٹ گہرے کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم ماں اور بچے کو تو بچا لیا گیا جبکہ ایک بچی اور بچہ جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج اور بیان دینے کے قابل نہیں ہے لیکن ان کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے