نواز شریف بادشاہ سلامت ہیں، ان کیخلاف نہیں بول سکتے،بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف روز ایک نیا تماشہ کھڑا کردیتے ہیں،یہ بادشاہ سلامت ہیں ان کے خلاف کوئی نہیں بول سکتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب میںمزید کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا، لیکن پیش نہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ روزانہ قانونی اداروں کو گالیاں دیں تو کوئی بات نہیں؟ ان کا کبھی احتساب نہیں ہوا، احتساب تو اب ہو گا ،پیپلزپارٹی مزدوروں اور کسانوں کی پارٹی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ میں 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی لوڈشیڈنگ کی یہی صورتحال ہے، احتجاج کریں تو کہتے ہیں چور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب چور لوگ نہیں آپ ہیں، آپ کی چوری پکڑی گئی، ڈھول بجائے جارہے ہیں کہ ہر طرف انصاف کا بول بالا ہے۔

بلاول نے اپنے تیروں کا ہدف چیئرمین تحریک انصاف کو بھی بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے وعدے کررہے ہیں، خان صاحب کی تبدیلی ٹوئیٹر تک محدود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، میاں صاحب اور خان صاحب کی سوچ ایک ہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے