عید الفطرکا چاند 25جون کو نظر آنے کے واضح امکانات

عید الفطر کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، عید الفطر 26 جون کو ہو گی، محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 24جون کو صبح سات بج کر 31 منٹ پر ہو جائے گی، چاند کی عمر 25 جون کو غروب آفتاب کے وقت 36 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں 25 جون کو موسم صاف یا جزوی ابر الود رہے گااور چاند کی عمر اچھی ہوگی، سائنس کی رو سے شوال کا چاند 25 جون کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند دکھائی دے سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائنس کے ڈیٹا کے مطابق عید الفطر 26 جون کو ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے