عید کپڑوں کی خریداری ہوگئی، باری ہے دوپٹے پیکو کرانیکی

خواتین کی ملبوسات کی خریداری کے بعد دوسرا مرحلہ میچنگ ڈوپٹے کی پیکو کروانا ہوتا ہے ۔خواتین جیسے ملبوسات کے چناؤ میں محنت کرتی ہیں ویسے ہی اپنے ڈوپٹے کی پیکو پر بھی زور دیتی ہیں۔

چمچماتے، خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کی خریداری کے بعدباری آتی ہے ڈوپٹہ پیکو کروانے کی ۔ پیکو کروانابھی خواتین کے لیے لازم و ملزوم ہوتا ہے، پیکو کے نت نئے ڈیزائن سے ڈوپٹے میں جان آجاتی ہے۔

ڈوپٹے کی پیکو میں زگ زیگ، موتی والی پیکو، فینسی اور جاپانی پیکو سمیت دیگر شامل ہیں۔

خواتین کہتی ہیں کہ پیکو سے نہ صرف دوپٹے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جب ڈوپٹہ اوڑھا جاتا ہے تو چہرے کی دلکشی کو بھی بڑھا دیتا ہے۔

دکان دار کے پاس جہاں پیکو کیلئے رش ہے تو وہیں کاریگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کام متاثر ہونے کا شکوہ بھی کرتے نظر آئے۔ مارکیٹ میں دس،بیس روپے سے لے کر 500 روپے تک کی پیکو کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے