بھارتی اداکارہ انجلی نے خودکشی کرلی

بھارتی بھوجپوری فلموں کی ادکارہ انجلی شری واستو نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ انجلی شری واستو ممبئی کے پوش علاقے جوہو کے پاریمل اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھیں جب کہ والدین کی جانب سے اداکارہ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی جہاں اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی تاہم اداکارہ کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اداکارہ کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کارتیکا چودھری نے بھی خودکشی کرلی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے