جہاز میں بچے کی پیدائش، ہمیشہ سفر مفت کی سہولت

سعودی عرب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی جانے والی فلائٹ میں ایک نوجوان خاتون قبل از وقت زچگی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئیں۔

فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے مطابق جہاز پر سوار ایک طبی معاون اور جہاز کے عملے نے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔

یہ واقعہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے بوئنگ737میں پیش آیا جس میں 162 مسافر سوار تھے۔ جہاز کو کوچی کے بجائے ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں زچہ اور اُس کے نومولود بچے کو فوری طور پر ایئر پورٹ کے قریب واقع ممبئی کے ہولی اسپرٹ اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

ایئر ویز کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اُن کی کسی پرواز پر ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس لیے کمپنی کی طرف سے بچے کو عمر بھر کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

گزشتہ برس ایک خاتون نے یو اے ای سے فلپائن جانے والی ایک فلائٹ کے دوران ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے