سرفراز کا مذاق اڑانے والے بھارتی کامیڈین شکست پر روپڑے

بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر روپڑے۔

کامیڈین راجو شری واستو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے کافی پر امید تھے اور ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور کپتان سرفراز کا مذاق اڑانے میں پیش پیش تھے۔

انہوں نے بارڈر پر جاکر بھی اپنی عوام کے سامنے سرفراز کا تمسخر اڑایا لیکن اب پاکستانی ٹیم کی جیت نے کروڑوں بھارتیوں کی طرح انہیں بھی رونے پر مجبور کردیا ہے۔

راجو شری واستو نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا جس میں وہ روہانسو آواز میں بھارتی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرتے نظر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے عوام پوجا پاٹ کررہی تھی اور ساتھ ساتھ سب ہی اپنے کام چھوڑ کر ٹی وی کے سامنے موجود تھے لیکن کوہلی الیون نے 125 کروڑ عوام کی ناک کٹوادی ہے۔

کامیڈین نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی ہار پر قوم دل برداشتہ ہوگئی ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے کیوں کہ کئی افراد نے کرکٹ میچ کی خاطر اپنی نوکریوں کی قربانیاں دے دی ہیں۔

پاکستانی جیت پر راجو شری واستو کو 18 اپریل 1986 میں شارجہ کے میدان میں جاوید میانداد کا چھکا بھی یاد آگیا اور انہوں نے اسے بھی بھارتی قوم کے لیے ہزیمت قرار دے دیا۔

راجو شری واستو کا کہنا تھا کہ جب چھوٹا تھا تو جاوید میاں داد کے چھکے کا سنا تھا اور آج تک اس کے طعنے سننے پڑتے ہیں جب کہ اب اس جیت سے پاکستانی اگلے 5 سال تک فتح کا جشن منائیں گے۔

https://www.facebook.com/laughingcolours/videos/10156062048414578/

انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی جس پر انہیں مبارکباد کے ساتھ ساتھ سیلوٹ کرتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے