چیمپئنز ٹرافی جیتنا دنیا فتح کرنا نہیں بلکہ ملکی کرکٹ میں کام کرنا ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی ہے بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اب بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے لہذا ان مسائل کے حل ہونے تک بولتا رہوں گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ سرفراز اینڈ کمپنی نے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کارنامے کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا امید نہیں تھی کہ پاکستان جیت جائے گا لیکن سب نےناقابل یقین پرفارمنس دی اور اس جیت پر جس طرح کھلاڑیوں کا شاندار استقبال ہوا وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کامائنڈ سیٹ اب تبدیل ہوچکا ہے اس لیے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کھیلنا ضروری ہوگیا۔

پاکستان کی جیت پر بھارتیوں کے واویلے پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈيا پر دونوں ملکوں کےشائقین کی نوک جھونک کرکٹ کا کریز بڑھاتی ہے لہٰذا پہلے وہ جیت رہے تھے تو ہم نے برداشت کیا اور اب ہم جیتے ہیں تو بھارتی برداشت کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے