کلبھوشن کی آرمی چیف سے رحم کی اپیل …آئی ایس پی آر

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اپنی رحم کی اپیل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے معافی مانگی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رحم کی اپیل میں کلبھوشن نے جاسوسی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

[pullquote]آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلبھوشن نے ملٹری اپیلٹ کورٹ میں بھی نظر ثانی درخواست دائر کی تھی جو مسترد ہوچکی ہے۔[/pullquote]

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف اگر اس کی یہ اپیل مسترد کریں گے تو آخری اپیل صدر کو بھیجی جا سکتی ہے،

کلبھوشن یادیو نے بھارتی تنظیم ’را‘ کا جاسوس ہونے اور پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرنے کا اعتراف ویڈیو بیان میں بھی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کلبھوشن کی دوسری اعترافی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں کلبھوشن کو دہشت گردی کی کارروائیوں اور جاسوسی کا اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارت کی جانب سے کیس بھی داخل کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے