موبائل فون کا مسلسل استعمال انگلیوں کی رگوں کو متاثر کرتا ہے، تحقیق

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ 5 گھنٹے موبائل فون کے مسلسل استعمال سے انگلیوں کی رگیں متاثر ہوتی ہے جس سے ہاتھوں اور انگلیوں میں درد کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔

ہانگ کانگ کی پولیٹیکنل یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے پتا چلا ہےکہ فون کا زیادہ اور مسلسل استعمال ہاتھوں اور کلائیوں سمیت انگلیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے۔

تحقیق میں الٹرا ساونڈ کے ذریعے الیکٹرانک آلات کے 5 یا اس سے زائد گھنٹوں استعمال کے اندرونی نقصانات بھی دیکھے گئے۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر اسٹیفن سینپسن نے بتایا کہ اس حوالے سے شروع میں ایک چھوٹی تحقیق کی گئی اور یہ درد صرف ان لوگوں میں دیکھا گیا جو کام پر مسلسل ماؤس یا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔

لیکن اب ان چیزوں کا استعمال صرف کام کے دوران ہی نہیں ہوتا بلکہ فارغ اوقات میں بھی لوگ اپنے فون اور ٹیب لیٹ کو نہیں چھوڑتے۔

کارپل ٹیونل سنڈروم یعنی انگلیوں اور کلائیوں کی تکلیف کی شکایت ان لوگوں میں زیادہ دیکھی گئی جو نہ صرف موبائل فون، ٹیبلٹ یا کی بورڈ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں بلکہ ایک ہاتھ سے موبائل فون چلانے والوں میں یہ شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں الٹراساؤنڈ سے پتا چلا کہ جو لوگ 5 گھنٹے یا اس سے زائد مسلسل ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے ہاتھوں کی رگیں بھی چپٹی ہوگئیں کیونکہ انگلیوں کی مسلسل حرکات سے نسوں پر دباو پڑتا ہے جس سے اس طرح کی تکلیف سامنے آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کا ڈیزائن ہمیں بار بار اپنی انگلیاں استعمال کرنے پر مجبور کرتا ہے اور اس حرکت کی وجہ سے انگلیوں پر دباؤ پڑتا ہے جس سے نسیں کھنچتی ہیں اور ہاتھوں میں تکلیف شروع ہوتی ہے۔

تحقیق میں 7 سال جیسے کم عمر کے بچوں کو بھی ٹیکسٹ نیک کا شکاردیکھا گیا کیونکہ بچے مسلسل فون اور ٹیب لیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک اور جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جتنی دیر لوگ ان آلات کا استعمال کریں گے اتنی دیر تک وہ اس تکلیف میں بھی مبتلا رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ موبائل فون یا اس طرح کے الیکٹرانک آلات استعمال کرنے کے عادی ہیں انہیں وقفے وقفے سے ان چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے