اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کا چاند ہفتہ 24 جون کو 7 بج کر 29 منٹ پر نمایاں ہونا شروع ہوگا جو سب سے زیادہ لمبے دورانیے تک 25 جون بروز اتوار کو بلوچستان کے علاقے جیونی میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کو 75 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

25 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث چاند کو باآسانی دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ 29 رمضان کو آخری روزہ ہوسکتا ہے اور اتوار کے روز چاند نظر آنے کے امکان کے پیش نظر پاکستان میں عید الفطر 26 جون بروز پیر کو ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

جب کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اتوار کو پشاورمیں ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختونخو اور فاٹا میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے یہ اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے تحت عید منانے کا امکان ہے۔

اور اس بار ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے کی امید پیدا ہوگئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے