چینی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

چینی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کےاعلیٰ سول وعسکری حکام سےملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےنورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، چینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہو گی۔

[pullquote]وزیر اعلیٰ پنجاب چینی وزیر خارجہ کے اعزاز میں آج عشائیہ بھی دیں گے۔[/pullquote]

چینی وزیرخارجہ طالبان سےمذاکرات و مصالحتی عمل امریکا کے بغیر شروع کرنے پر مشاورت کریں گے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان عدم اعتماد اور الزام تراشی کی فضاکم کرانے پر بات چیت ہوگی۔

چینی وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان میں افغان مصالحتی امن پر بات چیت کی جائے گی، وانگ ژی نے پاکستان آنے سے پہلے افغانستان کا بھی دورہ کیا۔

مصالحتی عمل کوآگےبڑھانے، افغانستان میں قیام امن اور طالبان کے سا تھ مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔

دورے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینجمنٹ اور معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے