کینیڈاکےوزیراعظم جسٹن ٹروڈیوکی دھماکوں پرپاکستان سے تعزیت

کینیڈاکےوزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے ورثاء سے تعزیت اور خیر سگالی کا پیغام دیا ہے. انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں کینیڈین عوام کی طرف سے تمام متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں

گزشتہ روز پاڑا چنار میں ہونے والے دھماکوں میں ستر سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جب کہ تین سو سے زائد افراد زخمی ہیں.

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم اپنے خاندان کے ہمراہ لندن میں عید منا رہے ہیں . جب کہ گزشتہ رات میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاڑا چنار اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں پر کوئی بیان نہیں دیا- ان کی گفتگو کا فوکس موجودہ جے آئی ٹی رہی. دوسری جانب صوبے کی حکمران پارٹی کے سربراہ شوگراں میں چھٹیاں منا رہے ہیں. تا حال اطلاعات کے مطابق کسی بھی حکومتی وزیر نے شہداء کے جنازوں میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی زخمیوں کی عیادت کی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے