جمشید دستی پر تشدد ،لاہورہائیکورٹ کا نوٹس ،وکلاکی جانب سے ہڑتال کا اعلان

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی شاہ نے ایم این اے جمشید دستی پر جیل میں تشدد اور غیر انسانی سلوک سے متعلق نوٹس لے لیا۔ فاضل چیف جسٹس نے اس حوالے سے جج انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا، سیشن جج سرگودھا اور جج انسداد دہشت گردی عدالت ڈی جی خان سے رپورٹس طلب کر لی ہیں ۔

دوسری جانب وکلاء نے پنجاب حکومت کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا

ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جبکہ صحافیوں ،وکلاء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔تفصیلات کیمطابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف پنجاب حکومت کی جانب سے جھوٹے کیسز کے اندراج اور انھیں بار بار مختلف جیلوں میں منتقل کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور انتقامی کاروائیوں کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بلال خان مستوئی کیمطابق ڈسٹرکٹ بار کیساتھ ساتھ ضلع کی تمام تحصیل بارز میں بھی مکمل ہڑتال کی جائیگی اور تمام بارزایسوسی ایشن میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ۔دوسری جانب جمشید دستی کیخلاف انتقامی کاروائیوں اورپنجاب حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے منتخب نمائندے کی تذلیل کیخلاف صحافیوں کی جانب سے مظفرگڑھ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلانا گیا ہے جس میں وکلاء ،مختلف سیاسی ،مذہبی وسماجی جماعتوں کے نمائندے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے