موٹاپا کم کرنےکا میراآزمودہ نسخہ

موٹے حضرات کیلئے دس نکاتی آزمودہ نسخہ ،صرف چالیس ایام کیلئے

1. رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھیں .

2. ناشتے سے پہلے گرم پانی کے چار گلاس پئیں اور پانی خاص طریقے سے تیار کریں ۔

3. ادرک، لہسن اور پودینے کو کوٹ کر اس کا عرق ایک جگ میں نکال لیں ، سیب کا سرکا ایک چمچ اور ایک عدد لیموں کا عرق بھی جگ میں ڈال لیں اور پھر جگ میں گرم پانی ڈال کر چائے کی طرح پئیں .

4. چینی ، نمک ، دودھ والی چائے ختم کر دیں .

5. چاول بالکل بند کر دیں

6. پراٹھا ختم اور گھی کم کردیں ،کھانے میں پکا ہوا گوشت ،آلو ختم کردیں ۔ سبزیاں کھائیں خصوصا کدو، ٹینڈے ، توری، کھیرے ، مولی ،گاجر اورسالاد وغیرہ . کھانا کھاتے ہوئے یہ سوچتے رہیں کہ آپ بہت موٹے ہیں اور آپ نے اپنا موٹاپا کم کرنا ہے . باہر کھانا بند کردیں .اگر دفتر وغیرہ میں ہیں تو لنچ ٹائم میں ایک عدد سیب یا کوئی بھی فروٹ کھالیں . رات کا کھانا مغرب کے فوری بعد کھالیں اور اس کے بعد لیموں اور پودینے والا سبز قہوہ نوش کریں .

7. گھریلو گندم استعمال کریں اور دن میں ڈیڑھ چپاتی سے زیادہ نہ کھائیں ۔ یعنی آدھی صبح ، دوپہر اور شام

8. ٹھنڈا پانی پینا بالکل ختم کردیں اور گرم پانی کا استعمال کریں ۔

9. صبح اور شام پندرہ ، پندرہ منٹ واک کریں ، خواتین گھروں میں سیڑھیوں پر بھی کر سکتیں ۔ گن کر ہزار قدم صبح اور شام چلیں ۔ اگر میسر ہو تو تیراکی انتہائی مفید ہے .

10.فضول بحث مباحثے سے بچیں ، گھر کا ماحول پرسکون بنائیں ، سائینسی مضامین یا سبق آموز کہانیاں پڑھیں ۔ دستاویزی فلمیں اور لو سٹوریز دیکھیں ،اس سے آپ کی طبیعت خوشگوار رہے گی ۔اسی طرح اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق عبادات کا اہتمام بھی کریں

اس سارے عمل میں آپ کا صرف موٹاپا ہی کم نہیں ہوگا بلکہ آپ کا یورک ایسڈ، امراض دل ، بلڈ پریشر کا مسئلہ ،سر کے سفید بالوں کا خاتمہ ہوگا اور چہرے شاداب ہو جائے گا . گارنٹی ہے .

میں اس پر یکم جولائی سے عمل کا آغاز کر رہا ہوں . آپ بھی شروع کریں اور اپنے تجربات کمنٹس میں شئیر کریں .
شکریہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے