پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنرآمنہ عقیل کی عید ملبوسات کی نمائش

AamnaAqeel

پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنرآمنہ عقیل نے جولائی کے پہلے ہفتے میں پنے عید کے ملبوسات کی نمائش کا افتتاح کیا۔ کلیکشن میں نمایاں موسم گرما سے مطابقت رکھتے ہوئے ہلکے رنگوں خصوصا سفید رنگ کو مختلف انداز کے ساتھ یش کیا گیا تھا، جس وجہ سے ہر ڈیزائن اپنی منفرد حیثیت رکھتا تھا۔

ہمیشہ کہ طرح اس مرتبہ بھی آمنہ کے ملبوسات مشرقی اور مغربی پہناووں کا امتزاج ہیں۔ آمنہ عام طورپر کپڑوں پراچھوتے قسم کے ڈیزائن اور دھاگوں، موتیوں اور ستاروں سی ہوئی ہاتھ کی کڑھائی پسند کرتی ہیں۔ ان کے ملبوسات دور جدید سے مطابقت رکھتے ہوئے ذیادہ تر قمیض اور پائے جاموں پر مشتمل ہیں۔ نمائش میں سب سے ذیادہ توجہ کا مرکزمارلن منرو کے مشہور زمانہ سفید لباس کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا کلیکشن تھا۔
IMG_5409
نمائش میں شہر کی فیشن اور شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

آمنہ کپڑے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتی اس لئے انکی ملبوسات کے لئے کپڑا اور سجاوٹ کا سامان دبئی سے لایا گیا ہے۔
Deepak, Aamna and Fahad
آمنہ کے ملبوسات جلد ہی لیبلز (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) اور دبئی میں بھی دستیاب ہوں گے۔

آمنہ کا مقصد کراچی کی خواتین کو مناسب داموں پر لگژری لباس مہیا کرنا ہے۔ اب یہ تو خواتین ہی جاکر بتائیں گی کہ کیا واقعی آمنہ عقیل کے ملبوسات ایک متوسط طبقے کی خاتون کی قوت خرید میں آتے ہیں کہ نہیں۔
Quratulain,Nighat,Aamna,Ruba,Mahrukh,Kiran

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے