پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 12ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا

لاہور اور فیصل آباد والوں کو یوریا کھاد،گھی اور کیمیکل پاوڈر سے تیارکردہ زہریلا دودھ سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے12ہزار لیٹر سے تیار مضر صحت دودھ برآمد کرکے اسے تلف کردیا جبکہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو پکڑ کر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

پی ایف اے حکام کے مطابق فیصل آباد کے گاؤں ماڑی پتن میں بنی فیکٹری میں جعلی اور زہریلا دودھ تیار کیا جاتا تھا۔

پی ایف اے حکام نے گاڑیوں میں بھرا ہوا بارہ ہزار لیٹرجعلی دودھ تلف کرکے450 کلو انتہائی غیر معیاری گھی، 560 پیکٹ پاوڈر اور300 کے قریب یوریا کھاد کی بوریاں قبضے میں لے لیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے