غلطی تسلیم کرتا ہوں!

اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ گزشتہ دس سال سے صحافتی میدان میں قلم آزمائی کے باوجود جہلم کا صحافی بننے کے لئے ’’مخصوص قابلیت‘‘ حاصل نہیں کر سکا،اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ کچھ دوستوں سے ذاتی تعلقات ہونے کے باوجود جہلم کے ہر دو صحافی گروہوں کو ’’صالحین‘‘ یا ’’غیر صالحین‘‘قرار نہیں دیا،

کسی گروپ کے ہر ممبر کے ہر کام کو جائز قرار دینا بڑے حوصلے اور ہمت کا کام ہے ،جو اپنے بس میں نہیں،بہرحال راقم الحروف صحافت کو برادری ماننے سے انکار کرتا ہے،اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ ہمیشہ ’’صحافتی نان و نفقہ‘‘ سے پرہیز کیا،اپنے لئے اسے زہر قاتل سمجھا،حلال اور حرام میں تمیز کرنے کی اپنی استطاعت کے مطابق کوشش کی،

اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ جہلم کی مروجہ صحافتی روایات سے انحراف کیا،جہلم پریس کلب کا ممبر بننے سے اجتناب کیا،تنظیمی گورکھ دھندے سے دور رہا،

اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ جاہلوں،نوسربازوں اور ٹھگوں کو صحافتی لبادہ اوڑھے دیکھا تو ان کی مذمت کی،مرمت کا بندوبست فی الحال نہیں کر سکا،

اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ جب ایک گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کو ٹھگ سکواڈ نے ہراس کیا،تو ان کو بے نقاب کیا،ان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جو تاحال جاری ہے،

اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ اپنے ادارے کی جانب سے ایڈیٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے خبرکے لوازمات پورے ہونے کے بعد اسے شائع کرتا ہوں،اس لئے جب ایک شائع شدہ خبر کو درست ہونے کے باوجود اتارنے کی ضد کی گئی تو انکار کیا،لہذا اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے