پاکستان نے انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے نیپال میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھارت کو شکست دے دی۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے جانی والی اناپورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن شپ کے مردوں کے ڈبل ٹائٹل میں پاکستان کے عرفان سعید اور عظیم سرور نے بھارتی جوڑی کو شکست دے دی۔

پاکستانی جوڑی نے بھارت کے انجان بوراگھونیا اور رانجان بوراگھونیا کو 16-21 اور 15-21 سے شکست دی۔

چیمپئن شپ میں جاری سنگل مقابلوں میں پاکستان کے مراد علی نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جب کہ عظیم سرور نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے