کراچی :بارش اور سیوریج کے پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی مختلف نظر آرہی ہیں،ملیر ،شاہ فیصل کالونی اور نارتھ کراچی کے کئی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی گلیوں میں موجود ہے، مکین پریشان ہیں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔

بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شاہ فیصل کے رہائشی احتجاج کرنے پر مجبور ہیں،جن کا کہنا ہے کہ6 دن ہوگئے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی اداروں کو بار بار شکایات کرنے پر بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے،6 روز بعد شاہ فیصل کالونی کے کچھ ایریا میں کے ایم سی کی گاڑی کو بھیجا گیا پر اس میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے پانی نکالنے کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔

شہرکے کئی نشیبی علاقوں کی صورتحال یہ ہے کہ سیوریج کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے،خستہ حال سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پانی سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو سانس لینا مشکل کیا ہوا ہے۔

گلیوں میں جمع پانی کے باعث چھوٹا کاروباری طبقہ بھی متاثر ہے،متاثرین نے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ فوری گندا پانی صاف کرکے ان کےعلاقوں کوصاف کیا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے