عامر خان کے لیے چینی مداحوں کا تحفہ

بولی وڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے معروف عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے دنیا بھر سے 2 ہزار کروڑ روپے کمالیے ہیں، مگر تاحال اس کی بزنس جاری ہے۔

دنگل فلم کو جو مشہوری بھارت کے حریف ملک چین میں حاصل ہوئی، اتنی شہرت تو اس فلم کو خود ہندوستان میں بھی نہیں ملی۔

دنگل کی کہانی سے جہاں چینی صدر اور اداکار متاثر نظر آئے، وہیں چینی عوام نے بھی دل کھول کر عامر خان کی تعریف کی۔

دنگل کی کامیابی کی وجہ سے ہی عامر خان کے چینی سوشل ویب سائٹ ویبو پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ فین ہیں، جب کہ چینی مداحوں نے ان کا نام مسٹر پرفیکٹ کی بجائے ’انکل خان‘ رکھ دیا ہے۔

دنگل میں لڑکیوں کو ریسلنگ اور کشتی لڑتے دکھائے جانے پر جہاں چینی لڑکے کہانی سے متاثر ہوئے، وہیں چینی لڑکیاں بھی فلم کی کہانی کو اپنی کہانی سمجھ رہی ہیں۔

چین کے نوجوان مداحوں نے فلم سے متاثر ہوکر عامر خان اور دنگل ٹیم کے لیے ایک ویڈیو کی صورت میں تحفہ دیا۔

چین کی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے دنگل کے گانے ’دھاکڑ‘ پر اپنی پرفارمنس ڈیبیو کی۔

گانے میں چینی لڑکیوں اور لڑکوں کو دنگل میں عامر خان کی بیٹیوں کی طرح ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

چینی مداحوں نے اس گانے کو 5 جولائی کو جاری کیا ہے، جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب چینی مداحوں کے تحفے کو دیکھ کر ہزاروں افراد نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، جب کہ اس تحفے پر بھارتی میڈیا بھی چینی مداحوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی۔https://youtu.be/OvNQlmRGgvE

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے