وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کی قطر روانگی

وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جمعرات (6 جولائی) کے روز اسلام آباد سے قطری دارالحکومت دوحہ روانہ ہوئے۔

حسین نواز کے اس دورے کے حوالے سے کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جاسم الثانی کو شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیشی کے لیے رضامند کرنے گئے۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز قطر ایئرویز کی پرواز QR-615 کے ذریعے جمعرات (6 جولائی) کی صبح دوحہ کے لیے روانہ ہوئے۔

گذشتہ شب کی ایک رپورٹ کے مطابق حسین نواز نے دوحہ میں 5 گھنٹے قیام کیا اور چند اہم لوگوں سے ملاقات کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔

لندن میں وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن سے ملاقات کریں گے جو ان دنوں برطانوی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اگر سابق قطری وزیراعظم کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاتا تو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات ادھوری رہیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے