ٹریفک حادثہ میں ملتان کے 3 پروفیسرز جاں بحق

ملتان سے مری کے سیاحتی مقام پتریاٹہ جاتے ہوئے ملتان کے ایک کالج سے وابستہ تین پروفیسرز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سےتینوں پروفیسرز

موقع پر جاں بحق اورایک شدید زخمی ہو گئے۔

ملتان سے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات رانا دلشاد ، ایسوسی ایٹ پروفیسر مطالعہ پاکستان راؤ ذوالفقار ، سربراہ

شعبہ ایجوکیشن راو ظفر اقبال اور گورنمنٹ ڈگری کالج کبیر والا کے پروفیسر شیخ رمضان رات گئے مری کے سیاحتی مقام پتریاٹہ جانے کے لئے روانہ

ہوئے ۔

صبح راستے میں مری جاتے ہوئے چکری کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3پروفیسرز موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ

پروفیسر شیخ رمضان کو تشویشناک حالت میں موٹر وے پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے