تعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کی روک تھام ، جامعات کے وائس چانسلزسی ٹی ڈی طلب

سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی سندھ نے صوبے کی 11 جامعات کے وائس چانسلز کو بریفنگ کیلئے

طلب کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ’جنگ ‘ کو بتایا کہ اجلاس ان کی صدارت میں 12 جولائی کو بلایا گیا ہے۔

کراچی یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسسز یونیورسٹی، آئی بی اے، بحریہ

یونیورسٹی کراچی کیمپس، فیڈرل یونیورسٹی کراچی کیمپس، جناح یونیورسٹی فار وومن، کسب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، محمد علی جناح

یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کو خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان 11 وائس چانسلرز کو 12 جولائی کی شام 4 بجے سی ٹی ڈی آفس اولڈ سرکٹ ہاوس طلب بلایا گیا ہے۔

ثناء اللہ عباسی کے مطابق دہشت گردی میں حیدرآباد کی طالبہ نورین لغاری اور سعد عزیز سمیت کئی طلبہ کے کردار کے بعد تعلیمی اداروں میں

انتہاپسندی روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی روکنے کیلئے وائس چانسلرز سے بھی تجاویز لیں گی اور دہشت گردی روکنے کیلئے اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے

لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ثناء اللہ عباسی کے مطابق آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس ہوتے رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے